آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سے  پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو  پاکستان کو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہ ہم تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں، 78 سال میں اتنی کامیابی نہیں ملی جو آج ملی ہے، 3سال سے پاکستان کی کامیابی کی کوششوں کاسب سےبڑا پھل اللہ تعالی نےآج عطا کیا ہے، آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بھائیوں کومبارکباد دیتا ہوں، ایرانی قیادت نے بہت مشکل حالات میں ایرانی قوم کی بہترین نمائندگی کی، ایران کے ساتھ جو دہائیوں سے ناانصافیاں ہو رہی تھیں وہ اب ختم ہوں گی۔ 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سوا سال میں جو کامیابیاں ملی ہیں اس پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی قوم متحد ہو تو اس میں بھی فتح ملے گی، سب کو سوچنا چاہیے کہ یہ 25 کروڑ عوام کی جنگ ہے۔ 

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ مختلف سیاسی اختلافات کو زندہ رکھنا، حل کرنا بھی ضروری ہے، سفارتی محاذ پر جو فتح ملی اس سے سبق بھی سیکھنا چاہیے، آئیے ہم سب فلسطین کے لیے اور کشمیر کے لیے بھی متحد ہو کر کھڑے ہوں۔ 

2026-06-15

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×