فوٹو: فائل
آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت شرکت کے لیے پہنچ گئی ہے۔ اجلاس میں مختلف سیاسی اور تنظیمی امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، شاہ غلام قادر، مشتاق منہاس سمیت دیگر اہم رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور موجودہ سیاسی حالات پر مختلف پہلوؤں سے غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی، تنظیمی معاملات اور سیاسی رابطوں سے متعلق امور شامل ہیں۔ قیادت مختلف تجاویز اور سفارشات پر تبادلہ خیال کر رہی ہے تاکہ پارٹی کو مزید مؤثر انداز میں منظم کیا جا سکے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل کے دوران اہم فیصلوں اور آئندہ سیاسی حکمت عملی سے متعلق اہم اعلانات کا امکان بھی موجود ہے۔











