آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ کردیے۔ 

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے علی امین گنڈاپور کے خلاف  آڈیو لیک کیس میں جاری وارنٹ سے متعلق سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ صرف ایک سماعت پرعدم پیشی کے باعث علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، علی امین نے عدالت کے سامنے سرنڈرکردیا ہے اور وہ عدالت کے رحم و کرم پر ہیں۔ 

وکیل صفائی نے وارنٹ منسوخی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جو عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے، وہ انہیں منسوخ بھی کرسکتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نےعلی امین گنڈاپور کے آڈیولیک کیس میں وارنٹ منسوخ کردیے اور کیس کی مزید سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔ 

2026-06-17

کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ

گوگل کا نیا اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر متعارف

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے: اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب

یہ ممکن نہیں کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے، وزیراعظم

پنجاب بھر میں یکم محرم سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×