احسن اقبال کی قیادت میں وفاقی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، سہیل آفریدی نے شکایات کے ڈھیر لگادیئے
فوٹو: فائل
احسن اقبال کی قیادت میں وفاقی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، سہیل آفریدی نے شکایات کے ڈھیر لگادیئے
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی مذاکراتی ٹیم نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے وفاق کی خیبرپختوںخوا سے ناانصافیوں کی شکایات کے انبار لگادیئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملاقات میں عمران خان سے مشاورت و ملاقات، قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس، صوبے کے مالی و آئینی حقوق، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی فنڈز، توانائی، گندم کی فراہمی، پن بجلی منصوبوں اور دیگر اہم بین الحکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی وفد پر واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ مسلسل امتیازی اور غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور اگر صوبے کے جائز آئینی و مالی حقوق سے مسلسل انکار کا سلسلہ برقرار رہا تو این ای سی اجلاس میں شرکت مشکل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے متعلق اہم فیصلوں اور قومی نوعیت کے معاملات پر مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات ناگزیر ہے کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں اہم فیصلوں سے قبل اپنی قیادت سے رجوع کرتی ہیں اور صوبائی حکومت بھی اسی جمہوری اور سیاسی اصول پر عمل پیرا ہے۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی نمائندوں کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی اور مالی حقوق میں مسلسل کٹوتیوں کا سلسلہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اے آئی پی کی مد میں مختص فنڈز 37 ارب روپے سے کم کرکے 27 ارب روپے کر دیے گئے ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کو 66 ارب روپے سے کم کرکے 56 ارب روپے تک محدود کر دیا گیا ہے۔
2026-06-09
کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ
گوگل کا نیا اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر متعارف
آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے: اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب
یہ ممکن نہیں کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے، وزیراعظم
پنجاب بھر میں یکم محرم سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ
صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول
کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری
شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع
کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری
جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ
امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور