افریقا کے بہترین فٹبال ریفری امریکا داخلے کی اجازت نہ ملنے پر صومالیہ پہنچ گئے، شاندار استقبال

SerialKiller

فوٹو: فائل

صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹورنامنٹ کے آفیشلز پینل سے باہر ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔

صومالی فٹبال ریفری عمر عبدالقادر آرتان  کو گزشتہ برس کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کی جانب سے سال کا بہترین مرد ریفری قرار دیاگیا تھا تاہم انہیں فٹبال ورلڈکپ 2026 کےلیے امریکا میں داخلے کی اجازت نا مل سکی۔ 

امریکی امیگریشن حکام نے ان کی واپسی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی تاہم صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

عمر عبدالقادر آرتان جب گزشتہ روز اپنے وطن صومالیہ واپس لوٹے تو اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور لوگوں  نے ان سے عقیدت کا اظہار کیا۔ 

عمر آرتان نے اس شاندار استقبال پر صومالیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا  کہ  'صومالیہ ہم سب کا ہے، وقت اچھا  ہو یا برا مگر میں نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے ملک سے ناامید نا ہوں'۔ 

2026-06-11

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×