فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”ہیپی افریقہ ڈے“ کے موقع پر افریقی ثقافت، افریقی موسیقی اور افریقی ورثے کی نمائندگی کرنے والی روایات و
اقدار کے فروغ کے لئے مشترکہ فورم تشکیل دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے افریقہ ڈے مشترکہ تاریخ اور مشترکہ امنگوں کی یاددہانی ہے،افریقہ
آج اپنی تاریخ کے ایک تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، افریقہ عالمی معیشت کے سب سے متحرک خطے کے طور پر ابھر رہا ہے، ہیپی افریقہ ڈے پر اس سال کو پانی کے
پائیدار استعمال کا سال قرار دینا خوش آئند ہے، پانی ہی زندگی ہے اور پانی کی اہمیت کو ہم سے بہتر شاہد ہی کوئی سمجھ سکتا ہو۔











