افغان طالبان حکومت کا پاکستان پر خوست، کنڑ اور پکتیکا میں فضائی حملے کرنے کا الزام اور ہلاکتوں کا دعویٰ

SerialKiller

فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ ’پاکستان نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب کئی مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔‘

ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ایکس پر یہ دعویٰ کرتے ہوئے مبینہ طور پر ان حملوں میں ہلاک ہونے والے چند بچوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں اور لکھا ہے کہ ’گزشتہ رات پاکستانی فوج نے کنڑ، خوست اور پکتیکا صوبوں میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔‘

افغان طالبان حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اس دعوے پر اب تک پاکستان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ بی بی سی ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے کیے جانے والے دعووں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکتا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں ’11 بچے، ایک خاتون اور ایک عمر رسیدہ شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔‘ بی بی سی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکتا۔

بی بی سی پشتو سے بات کرتے ہوئے خوست میں طالبان گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے سپیرا ضلع کے ایک گاؤں میں نو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں بھی تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جس کی سرحد خوست سے ملتی ہے۔ برمل ضلع کے ایک رہائشی نے بتایا کہ فضائی حملہ صبح ایک بجے کے قریب ہوا۔

پاکستانی حکومت نے ابھی تک ان حملوں یا ہلاکتوں کے دعووں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

2026-06-10

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع

آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ

ایران امریکا کیخلاف جنگ کا فاتح ہے، مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے: ایرانی وزیرخارجہ

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×