امریکا میں تیل و گیس کی فروانی کیلیے غیر ملکی جہازوں کو دی گئی چُھوٹ میں 3 ماہ کی توسیع

SerialKiller

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توانائی کی ترسیل کو آسان بنانے کے لیے جونز ایکٹ میں دی گئی چھوٹ کو مزید 90 دن کے لیے بڑھا دیا ہے جس کے تحت غیر امریکی جہازوں کو تیل اور قدرتی گیس امریکا منتقل کرنے کی اجازت ہوگی۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل مارچ میں صدر ٹرمپ نے 60 دن کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد توانائی کی قیمتوں کو مستحکم کرنا اور امریکا تک تیل و گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔


وائٹ ہاؤس کے مطابق اس استثنیٰ  کے بعد جمع کیے گئے نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں زیادہ مقدار میں توانائی کی سپلائی تیزی سے امریکی بندرگاہوں تک پہنچ سکی۔


ادھر عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں اس اعلان کے بعد کچھ کمی دیکھی گئی تاہم قیمتیں اب بھی 103 سے 107 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں جو 28 فروری کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ہیں جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا۔


یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کردیا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں تیل کی ترسیل رک گئی اور پیٹرولیم مصنوعات میں قلت پیدا ہوگئی اور تیل و گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگیں۔


2026-04-25

وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×