امریکا نے فٹبال ورلڈکپ کیلئے نامزد ریفری کو ملک میں داخلے سے روک دیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے نامزد ریفری کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔

صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو  میامی ائیرپورٹ پہنچنے   پر داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور انہیں امریکا سے واپس بھیج دیا گیا۔

امریکی حکام نے ریفری کو ترکیہ واپس جانے والی پرواز پر بٹھا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبدالقادر آرتان کو 2025 کا بہترین افریقی ریفری قرار دیا گیا تھا۔ صومالی سفارتخانے نے ریفری کو سفارتی پاسپورٹ بھی فراہم کیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

2026-06-09

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×