فوٹو: فائل
امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں 18 اہم امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت کے علی السالم اور احمد الجابر بیسز پر حملے کیے، بحرین کے شیخ عیسیٰ ائیر بیس کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں کارروائیاں کیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران خطے کو گستاخ کیلئے جہنم بنا دے گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں سیلف ڈیفنس اسٹرائیکس مکمل کرلی ہیں۔
سینٹکام کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کے کمیونیکیشن سسٹمز ، ایئرڈیفنس سائٹس کو نشانہ بنایا۔حملے امریکی افواج اورتجارتی جہازوں کیلئے خطرے کے جواب میں کیے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج کی سرویلئنس صلاحیتوں، کمیونی کیشن اور فضائی دفاعی نظام پر حملےکیے، میرین کور، فضائیہ اور نیوی نےایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔
سینٹکام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی جنگی جہاز پر حملہ نہیں ہوا اور تجارتی جہاز ہرمز میں آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں










