انسٹا گرام میں ایسا نیا فیچر متعارف جسکا مطالبہ صارفین سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا

SerialKiller

فوٹو: فائل

انسٹا گرام میں صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس فیچر کا اعلان لگ بھگ ایک سال قبل کیا تھا اور اب جاکر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین اپنی پروفائل کو اپنی مرضی کے مطابق ارینج کرسکیں گے۔

یہ فیچر دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہے اور اس سے انہیں اپنی پروفائل پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

صارفین اب پروفائل سیٹنگز میں ایک نئے ری آرڈر آپشن کو دیکھ سکیں گے۔

اس آپشن سے آپ اپنی پوسٹس کو کسی بھی جگہ منتقل کرسکیں گے، چاہے انہیں برسوں قبل ہی پوسٹ کیوں نہ کیا گیا ہو، جس سے پروفائل گرڈ میں آپ اوپر ایسی تصاویر رکھ سکیں گے جو کافی نیچے چلی جاتی ہیں۔

ابھی انسٹا گرام پروفائلز میں تصاویر یا پوسٹس ترتیب کے مطابق نظر آتی ہیں یعنی سب سے اوپر تازہ ترین پوسٹ ہوتی ہے۔

مگر اس نئے فیچر سے آپ پرانی پوسٹس کو کسی بھی جگہ منتقل کرسکیں گے اور اہم مواد کو ہائی لائٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مطالبہ بہت زیادہ کیا جا رہا تھا اور اسے ڈیزائن کرنے کا مقصد صارفین کو پروفائلز اپنی مرضی کے مطابق سجانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

2026-06-09

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟

غزہ: 500 دنوں سے قیدکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام اسرائیلی عدالت میں پیش

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×