اگر بیٹا بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا: اداکارہ صاحبہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہےکہ ان کی بس یہی  خواہش ہے کہ ان کی بہو بیٹے سے بے حد محبت کرنے والی ہو۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو  کے دوران صاحبہ افضل نے اپنے بڑے بیٹے احسن افضل خان کی شادی اور بہو سے متعلق اپنی رائے پیش کی۔

صاحبہ کا کہنا تھاکہ ’ دنیا میں کوئی بھی شے مکمل نہیں، صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کامل ہے، میری بس یہی خواہش ہے کہ میری بہو میرے بیٹے سے بے حد محبت کرے اور رحم دل ہو، اگر وہ میرے بیٹے سے سچی محبت کرے گی تو ہماری غیر موجودگی میں بھی اس کا ہمیشہ خیال رکھے گی‘ ۔

صاحبہ نے کہا کہ اگر مستقبل میں میرا بیٹا اپنی بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا کیوں کہ میں ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار ہوں۔

شو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ریمبو سخت سسر ثابت ہوں گے؟ تو صاحبہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ریمبو سخت نہیں  بلکہ بہو سے

دوستانہ تعلق قائم رکھیں گے  جب کہ  ریمبو شاید اپنی بہو کو صرف صحت مند غذا کے استعمال، کولڈ  ڈرنکس سے پرہیز  اور گھر کو اچھی طرح سنبھالنے کے مشورے دیں گے ۔

صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ احسن کے موبائل فون میں کئی لڑکیوں کے نام محفوظ ہیں تاہم اس وقت دونوں بیٹے اپنی تعلیم اور کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں اور شادی ان کی ترجیح نہیں۔

2026-06-04

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×