ایران جنگ میں عوام کو مزید پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا رہے گا؛ صدر ٹرمپ

SerialKiller

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث مزید کچھ عرصے تک پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کو تھوڑے عرصے کے لیے پیٹرول کی زیادہ قیمتیں ادا کرنا ہوں گی تاہم بدلے میں انھیں ایک ایسا ایران ملے گا جو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی امریکی شہروں یا پورے مشرق وسطیٰ کو خطرے میں ڈال سکے گا۔


صدر ٹرمپ نے مستقل جنگ بندی کے لیے ایران کو دی گئی تازہ پیشکش پر ردعمل کے حوالے سے کوئی حتمی ٹائم لائن دینے سے بھی گریز کیا اور صحافیوں سے کہا کہ مجھے جلدی میں نہ ڈالیں۔


انھوں نے ماضی کی امریکی جنگوں جیسے کیوبا وغیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے کہیں زیادہ طویل رہی ہیں۔


امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے اندرونی اختلافات اسے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں متحدہ مؤقف اختیار کرنے سے روک رہے ہیں۔


صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ آپس میں اقتدار کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم نے ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے۔


امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اپنے تقریباً 75 فیصد اہداف حاصل کر چکا ہے اور کارروائیاں بنیادی طور پر اس لیے روکی گئیں کیونکہ ایران جنگ بندی کا خواہاں تھا۔


انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جنگ بندی کے دوران ایران نے کسی حد تک اپنے ہتھیاروں کو دوبارہ منظم کیا ہوگا، یہ ممکن ہے تاہم امریکی فوج ایک دن کے اندر ان صلاحیتوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


2026-04-25

وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×