ایران جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کیلئے تیار ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

SerialKiller

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران دیگر شرائط سمیت جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کے لیے متفق ہے اور معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد یو ایف سی اسٹارز کے ہمراہ صحافیوں کو اچانک اپنے دفتر میں بلالیا تھا جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیے اور امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائےگا۔


ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اچھے مذاکرات ہوئے ہیں اور زیادہ امکان ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے۔


انہوں نے کہا کہ ایران نے دیگر شرائط میں سے اتفاق کیا کہ وہ جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرے گا۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر یہ عندیہ بھی دیا کہ مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لیے امریکی میڈیا میں زیرگردش 30 دن کی مہلت کی رپورٹ قابل ترمیم ہے اور کبھی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی۔


قبل ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پاجائے۔


انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے ڈکٹیشن یا بھتے کی دھمکیوں کے بجائے خلوص نیت ضروری ہوتی ہے تاہم جیسے ہی امریکی تجاویز پر اپنے حتمی رائے قائم ہوجائے گی تو اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا جائے گا۔

2026-05-07

وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×