ایم کیو ایم وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، کراچی اور حیدرآباد کیلئے 25 ارب کے ترقیاتی پیکج پر اتفاق

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکج پر حامی بھرلی۔

ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اعظم نذیرتارڑ  اور عطا اللہ تارڑ  موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے بجٹ تجاویز، بلدیاتی حکومتوں پرمجوزہ آئینی ترمیمی بل اورسندھ میں گورنرپرگفتگو  کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے 20 ارب اورحیدرآباد کیلئے 5 ارب کے ترقیاتی پیکج پر حامی بھرلی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پرایم کیوایم کے ساتھ مل کرپیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایم کیو ایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو سپورٹ کرتی ہے۔

2026-06-12

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے: اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب

یہ ممکن نہیں کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے، وزیراعظم

پنجاب بھر میں یکم محرم سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×