بنگلادیش کو شکست دیکر پاکستان انڈر 18 ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

SerialKiller

پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا—فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن

جاپان میں جاری ایونٹ کے پول بی کا آخری میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں  پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔

 تیسرے منٹ میں عبداللہ نے پاکستان کو برتری دلادی ، بارہویں منٹ میں منا اسلام نے مقابلہ برابر کردیا ۔

دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ،تیسرے کوراٹر میں عدیل نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول بنایا،لیکن تین منٹ بعد ہی بنگلادیش نے مقابلہ پھر برابر کردیا۔ 39ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر حیدر اعصام نے گول بنایا۔

اس کے بعد عبداللہ اعوان اور محمد یحییٰ نے فیلڈ گول بنا کر پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی دلادی۔

یوں  پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس  کا جمعہ کو بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

2026-06-04

امریکا اور ایران میں امن معاہدے پر اتفاق:شہباز شریف کی تصدیق

عمران سے ملاقات تک بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا،سہیل آفریدی

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

افریقہ عالمی معیشت کے متحرک ترین خطوں میں شامل ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×