بھارت نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو ایک اننگز اور 300 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

SerialKiller

فوٹو: فائل

نئی چندی گڑھ: بھارت نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو ایک اننگز اور 300 رنز سے شکست دے دی۔ 

بھارت اور افغانستان کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ تیسرے دن بھارت کی بڑی جیت کے ساتھ ختم  ہوگیا۔

مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گئے میچ میں  بلے اور گیند دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کے ساتھ بھارت نے مکمل غلبہ دکھایا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 564  پر ڈکلیئر کی۔ 

شبمن گل نے شاندار 126 رنز بنائے  جبکہ کے ایل راہول نے 165 گیندوں پر 100 رنز اسکور کیے۔سائی سدھرسن اور رشبھ پنت نے 81،81 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

جواب میں افغانستان پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہو گیا، یوں 412 رنز کے بڑے خسارے کے بعد بھارت نے فالو آن نافذ کیا۔

بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مانوو سُتھار نے 6 وکٹیں حاصل کیے، پرسدھ کرشنا نے 3 اور سندر نے ایک وکٹ لی۔

دوسری اننگز میں بھی افغانستان کی بیٹنگ دباؤ میں رہی اور  یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں اور افغانستان ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں سندر نے 4 وکٹیں لیں، کلدیپ یادیو نے3 جبکہ سُتھار، محمد سراج اور کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں بھارت نے واحد ٹیسٹ میں افغانستان  کے خلاف ایک اننگز اور 300 رنز کے بھاری مارجن سے فتح اپنے نام کی۔

2026-06-09

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×