بیٹی کو خودکشی کیلئے اکسانے پر خاتون کا اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

امریکا میں مصنوعی ذہانت کی کمپنی OpenAI کے خلاف ایک سنگین نوعیت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں ایک ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے اس کی بیٹی کو خودکشی پر اُکسایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سان فرانسسکو کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی 24 سالہ بیٹی نے اپنی ذہنی کیفیت اور خودکشی سے متعلق خیالات کے بارے میں چیٹ جی پی ٹی سے بارہا گفتگو کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیٹ بوٹ نے ان حساس بات چیت کو مناسب طریقے سے ہینڈل نہیں کیا، نہ ہی کسی ماہر کی مدد لینے کا مشورہ دیا بلکہ بعض مواقع پر اس نے لڑکی کے خیالات کی تائید کی اور گفتگو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جو بالآخر اس کی موت کا سبب بنی۔

مقدمے میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی نے خود کو ایک قابلِ اعتماد دوست اور رہنما کے طور پر پیش کیا، حالانکہ وہ اس نوعیت کے حساس معاملات کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔

دوسری جانب OpenAI نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ صارف جس سسٹم کا استعمال کر رہی تھی وہ اب دستیاب نہیں اور کمپنی مسلسل اپنے پلیٹ فارم کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ماہرین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے ہرجانے کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ خودکشی جیسے حساس موضوعات پر چیٹ بوٹس کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اور واضح انتباہی نظام متعارف کرایا جائے۔

2026-06-12

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟

غزہ: 500 دنوں سے قیدکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام اسرائیلی عدالت میں پیش

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×