جنوبی افریقا کے اہم ترین کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

SerialKiller

جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز ریسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔


وین ڈر ڈوسن نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور اپنے کیریئر پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔


 دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 9 اکتوبر 2018 کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا تھا۔


اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے۔


اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 57 ٹی ٹوئنٹی، 71 ون ڈے اور 18 ٹیسٹ میچز کھیلے۔


وین ڈر ڈوسن نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 16 اگست 2025 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ اپنی مستقل مزاج بیٹنگ اور اہم مواقع پر ذمہ دارانہ کارکردگی کے لیے جانے جاتے تھے۔


ان کے کیریئر کی ایک نمایاں اننگ 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں دیکھنے کو ملی، جہاں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 133 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی تھی۔


وین ڈر ڈوسن کی یہ کارکردگی شائقین کو طویل عرصے تک یاد رہے گی۔



وین ڈر ڈوسن کو پاکستان سپر لیگ میں بھی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

2026-04-02

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×