جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی  پاکستان کرے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے، امریکا اور ایران نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائی کے مستقل خاتمے کا اعلان کردیا ہے، فریقین نے مشکلات حالات میں صبر، تحمل اور دانشمندی کا دامن نہیں چھوڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جینیوا میں ہونے والی امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، پاکستان سمیت پوری عالمی دنیا کو اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت، اپنی پارٹی کے لیڈر نواز شریف کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی رہنمائی مجھے ہر وقت میسر ہے، صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور تمام پارٹی کے سربراہوں کومبارکباد دیتا ہوں، یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ یہ امن اور مکالمے کی فتح ہے، یہ سفارتکاری کی کامیابی ہے اور جنگ کی تباہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے حوالے سے امریکا کے صدر ٹرمپ ، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی صدر اور امن عمل میں شریک دونوں ٹیمز کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتاہوں،  فریقین نے مشکل حالات میں تدبر ، دانش اور صبر کا ہاتھ نہ چھوڑا، مذاکرات کے نازک، کٹھن اور صبرآزما عمل میں قطرکے امیرکے بھرپور تعاون کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، قطر کے امیر نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدرکی دور اندیش قیادت اوربھرپورتعاون کا بھی شکرگزارہوں۔

2026-06-15

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×