حضرت علیؑ کی شہادت حق و صداقت اور عدل و انصاف کا عظیم پیغام ہے، علامہ سید ریاض حسین شاہ

SerialKiller

سرپرستِ اعلیٰ ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ پاکستان علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا  کہ حضرت علیؑ کی حیاتِ مبارکہ اور شہادت پوری انسانیت کے لیے حق و صداقت، عدل و انصاف اور صبر و استقامت کی روشن مثال ہے۔ 


وہ درسِ قرآن کی ایک محفل سے خطاب کر رہے تھے جس کی میزبانی شیخ محمد قاسم ڈپٹی ڈائریکٹر نے کی، جبکہ اس موقع پر علماء و مشائخ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ حضرت علیؑ کی زندگی اسلام کی حقیقی روح، عدل و انصاف اور مظلوموں کی حمایت کا عملی نمونہ تھی اور انہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کے پرچم کو بلند رکھنے کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی آلِ رسولؐ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حق و انصاف کے لیے جدوجہد کی اور اسی راستے میں قربانی اور شہادت حاصل کی، جو امتِ مسلمہ کے لیے حوصلے اور استقامت کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حضرت علیؑ علم، حکمت، شجاعت اور تقویٰ کا عظیم پیکر تھے اور ان کی تعلیمات آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ حضرت علیؑ اور دیگر عظیم رہنماؤں کی قربانیوں سے سبق سیکھتے ہوئے معاشرے میں عدل، محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں تاکہ ایک پرامن اور مضبوط اسلامی معاشرہ قائم کیا جا سکے۔

2026-03-15

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×