خشم پورٹ اور بندرعباس پر حملوں کے بعد تہران میں فضائی دفاعی نظام ہائی الرٹ

SerialKiller


ایرانی دارالحکومت میں فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سسٹمز کی سرگرمی دیکھی گئی۔


بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ایرانی سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔


امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خشم پورٹ اور بندر عباس کے اطراف کارروائیاں کی ہیں جبکہ ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایک ایرانی آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔


دوسری جانب ایران نے امریکا پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔


ایرانی عسکری قیادت نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔


امریکی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حالیہ حملوں کو سیزفائر کے خاتمے سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے تاہم ایرانی حکام اس مؤقف کو مسترد کر رہے ہیں۔


ادھر اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے امریکی قرارداد کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد امریکی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنا ہے۔


ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔


ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کی اصل وجہ امریکا اور اسرائیل کی پالیسیاں ہیں، جبکہ خطے میں امن کا واحد راستہ جنگ، دباؤ اور معاشی ناکہ بندی کا خاتمہ ہے۔


2026-05-08

وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×