دالیں، چنے اور لوبیا کس بیماری کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں؟

SerialKiller


ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دالیں، چنے، لوبیا اور سویا سے بھرپور غذا ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔


ماہرین کے مطابق روزانہ تقریباً 170 گرام دالیں، لوبیا اور چنے جبکہ 60 سے 80 گرام سویا سے بنی غذائیں جیسے ٹوفو اور ایڈامامی استعمال کرنا اس معاملے میں بہترین ہے۔



کنگز کالج لندن سے وابستہ محققین سمیت مختلف سائنس دانوں کی تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج بی ایم جے نیوٹریشن پریونشن اینڈ ہیلتھ میں شائع ہوئی۔



تحقیق میں 12 مختلف مطالعات کے ڈیٹا کو یکجا کر کے تجزیہ کیا گیا۔


نتائج کے مطابق جو لوگ سب سے زیادہ دالیں اور سویا استعمال کرتے تھے، اُن میں یہ غذائیں کم کھانے والوں کے مقابلے میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بالترتیب 16 فی صد اور 19 فی صد کم پایا گیا۔


مجموعی تجزیے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ 170 گرام دالیں، چنے یا لوبیا کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں تقریباً 30 فی صد کمی آ سکتی ہےجبکہ روزانہ 60 سے 80 گرام سویا غذا لینے سے خطرہ 28 سے 29 فی صد تک کم ہو سکتا ہے۔

2026-05-11

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟

غزہ: 500 دنوں سے قیدکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام اسرائیلی عدالت میں پیش

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×