راولپنڈی،موسمِ بہار کی آمد آمد ملیہ پارک میں خوبصورت پھولوں کے دلکش مناظر،

SerialKiller

پارک کو مزید خوبصورت و دلکش بنانے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے خصوصی اقدامات،


راولپنڈی:موسمِ بہار کی آمد شہرکے معروف تفریحی مقام ملیہ پارک کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر پارک میں سجاوٹ، تزئین و آرائش اور رنگ برنگے پھول پودوں کی نگہداشت کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہارٹیکلچر ایجنسی کے مطابق شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے کے سلسلے میں کام جاری ہے،

ملیہ پارک میں خوبصورت پھولوں اور پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جا رہی ہے،سجاوٹ سے حسین مناظر پیش ہو رہے ہیں، موسم کی تبدیلی کے پیش نظر پودوں اور پھولوں کو نقصان سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،تاکہ ان کی افزائش بہتر انداز میں جاری رہے۔ پارک میں لگائے گئے رنگ برنگے پھول اور سرسبز پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ خوشنما اور سجی ہوئی فضا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بہترین تفریحی، جمالیاتی اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ پوری محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ ملیہ پارک میں باغبانی اور دیکھ بھال کے امور سرانجام دے رہا ہے جس کے باعث پارک کی مجموعی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی شہر کے دیگر پارکس میں اسی طرح کے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے

2026-03-15

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی صدر

کیا ایران ٹینکرز سے فیس وصول کر رہا ہے؟ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آگیا

سعودی عرب پر حملوں کے بعد تیل و گیس کی پیداوار بری طرح متاثر

پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران امریکا امن مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی، پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اگر زمینی کارروائی ہوئی تو ایک بھی امریکی و اسرائیلی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایرانی فوج

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

پاکستان اور چین کے تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی

سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالے: وزیراعظم

×