سڈنی واقعہ: آسٹریلوی وزیراعظم کا ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت کرنے کا اعلان

SerialKiller

آسٹریلوی وزیراعظم کا ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت کرنے کا اعلان

کینبرا: آسٹریلیا کے وزیراعظم نے سڈنی واقعے کے بعد ہتھیاروں کےقوانین سخت کرنے سمیت دیگرضروری اقدامات کا اعلان کردیا۔


آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر گزشتہ روز 2 افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے اور 40 کے قریب زخمی ہیں۔ 


اس حملے کے بعد آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز  نے ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گن لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔ 


انتھونی البانیز نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا تاہم اب ہم ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت ہرضروری اقدام کے لیے تیار ہیں۔ 


سڈنی حملے پر آسٹریلوی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں ملوث شخص  اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا جب کہ اس کا بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا۔


دوسری جانب سڈنی حملے پر آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ 

2025-12-12

امریکا اور ایران میں امن معاہدے پر اتفاق:شہباز شریف کی تصدیق

عمران سے ملاقات تک بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا،سہیل آفریدی

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

افریقہ عالمی معیشت کے متحرک ترین خطوں میں شامل ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×