عامر خان تیسری مرتبہ دلہا بننے کیلئے تیار، شادی کی تاریخ سامنے آگئی

SerialKiller

فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے ہوگی جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے جب کہ کورٹ میرج یا گھر پر ہی دستخط کرکے اس رشتے کو باقاعدہ نام دیا جائے گا۔رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری سپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی، اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، ان سے عامر کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔

اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی اور 2021 میں ان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تاہم دونوں مل کر اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کر رہے ہیں۔

2026-06-04

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×