فوٹو: فائل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے سائیکو کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کی جانب سے اداکارہ میرا کا ان کی فلم 'سائیکو' سے متعلق انٹرویو کیا گیا۔
انٹرویو لینے والے شخص نے کہا کہ آپ پہلے بھی سائیکو تھیں اور آپ نے فلم میں بھی سائیکو کا کردار ادا کیا اور اب تک سائیکو کے کردار سے باہر نہیں آ سکی ہیں، جس کے جواب میں اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں عزت نہیں دیں گے تو ہمیں ویسے بھی انڈیا میں بہت عزت ملتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے مجھے سائیکو کہا اور یہ بھی کہا کہ میں اس سے پہلے بھی سائیکو تھی، ہمیں عزت نہیں ملی، میں اس کردار کا حصہ ہوں اور میرے لیے یہ مشکل ترین کردار تھا۔











