علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیرت لیکچر سیریز: علم و بصیرت کا نیا باب

SerialKiller

سیرتِ نبوی ﷺ کا بنیادی پیغام خدمت خلق ہے:ڈاکٹر ابوبکر صدیقی


اسلام آباد 11 مارچ()علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہفتہ وار سیرت لیکچر سیریز کے تیسرے سیشن میں سیرتِ طیبہ کے اہم پہلو“خدمتِ خلق”پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سیشن میں لیکچر دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد ابو بکر صدیق نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی پوری حیاتِ مبارکہ انسانیت کی خدمت، ہمدردی اور خیرخواہی کا عملی نمونہ ہے۔ڈاکٹر ابو بکر صدیق نے بتایا کہ حضور ﷺ نے اپنی تعلیمات اور عملی زندگی کے ذریعے واضح کیا کہ انسانیت کی خدمت دینِ اسلام کا بنیادی تقاضا ہے۔ آپ ﷺ نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانوں کے ساتھ حسنِ سلوک، عدل اور رحمت کا برتاؤ فرمایا۔ یتیموں، مسکینوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی مدد آپ ﷺ کی زندگی کا اہم حصہ تھی اور معاشرے کے کمزور طبقات کی دلجوئی اور مدد کو اپنی ذمہ داری سمجھا جاتا تھا۔ڈاکٹر صدیق نے کہا کہ خدمتِ خلق دین کا بنیادی حکم ہے اور اصل میں دین کا مطلب ہی خیرخواہی اور انسانیت کی بھلائی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ کسی ضرورت مند کی مدد کرنا نہ صرف آخرت میں عظیم ذخیرہ ہے بلکہ یہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ چاہے نیکی تھوڑی ہو یا زیادہ، مالی تنگ دستی ہو یا مالی استحکام ہر صورت میں خدمتِ خلق لازمی ہے۔ڈاکٹر ابو بکر صدیق نے کہا کہ آج کے دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں خدمتِ خلق کے جذبے کو زندگی کا حصہ بنائیں اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے عملی کردار ادا کریں۔افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے ہیڈ آف لائبریری، سید غلام کاظم علی نے کہا کہ ہفتہ وار سیرت سیشنز یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری اور کلیہ عربی و علومِ اسلامیہ کے اشتراک سے منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں علمی ماحول میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان نشستوں کا مقصد طلبہ اور یونیورسٹی ملازمین میں سیرتِ طیبہ کے مطالعے کا شوق پیدا کرنا اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

(ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز)

2026-03-15

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی صدر

کیا ایران ٹینکرز سے فیس وصول کر رہا ہے؟ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آگیا

سعودی عرب پر حملوں کے بعد تیل و گیس کی پیداوار بری طرح متاثر

پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران امریکا امن مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی، پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اگر زمینی کارروائی ہوئی تو ایک بھی امریکی و اسرائیلی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایرانی فوج

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

پاکستان اور چین کے تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی

سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالے: وزیراعظم

×