مری: سیاحوں کی وین حادثے کا مفرور ڈرائیور گرفتار

SerialKiller

فوٹو: فائل

پولیس نے مری میں المناک حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیاحوں کی وین کو حادثے کے بعد مفرور ڈرائیور کو موٹر وے پولیس نے گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مفرور ڈرائیور کو خفیہ اطلاع پرپمز اسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے جسے مری پولیس کےحوالے کردیا گیا جب کہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے مری میں سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق ہوئے۔

اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق مسافر وین میں سوار 23 افراد کا تعلق ملتان سے تھا، مسافر رات 2 بجے ملتان سے مری کے سفر پر نکلے تھے، گاڑی اوور اسپیڈ ہونے کے باعث سائیڈ دیوار سے جاٹکرائی جس سے گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہوگیا تھا۔

2026-06-12

آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ

ایران امریکا کیخلاف جنگ کا فاتح ہے، مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے: ایرانی وزیرخارجہ

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×