معروف اداکارہ نے گلوکار بادشاہ سے شادی کی تصدیق کردی

SerialKiller

فوٹو: فائل

ھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ایشا رِکھی نے بلآخر گلوکار اور ریپر بادشاہ سے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔

ایشا رِکھی نے انسٹاگرام پر منعقد کیے گئے ایک سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ اگر وہ اور بادشاہ شادی شدہ ہیں تو پھر دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو کیوں نہیں کرتے؟

س سوال کا جواب دیتے ہوئے ایشا نے مزاحیہ انداز اختیار کیا اور کہا کہ میرے خیال میں اب میں ان سوالات سے بھر چکی ہوں، جی ہاں! میری شادی ہو چکی ہے، اب سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کی بات کرتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کو فالو کیوں نہیں کرتے؟ 

انہوں نے کہا سچ تو یہ ہے کہ اس کی وضاحت میرے شوہر کو دینی چاہیے، پتی دیو (بادشاہ)، عوام کے پاس سوالات ہیں، براہِ کرم جلد از جلد جواب دیں۔

ایک مداح نے ایشا سے سوال کیا کہ شادی کے باوجود انہوں نے کبھی بادشاہ کے ساتھ اپنی تصویر کیوں شیئر نہیں کی؟ 

اس کے جواب میں اداکارہ نے پہلی بار جوڑے کی ایک نایاب تصویر شیئر کی جس میں وہ بادشاہ کے ساتھ خوش گوار اور محبت بھرے انداز میں نظر آئیں۔

 تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جوڑے کی شادی کی افواہیں پہلی بار مارچ میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب ایشا رِکھی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جنہیں صارفین نے شادی کی تقریبات سے جوڑ دیا تھا تاہم اس وقت دونوں شخصیات نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا تھا۔

2026-06-12

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×