ملک بھر میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 5.10 ملین ہوگئی، وزیراعظم کو بریفنگ

SerialKiller

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم کی گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آسان خدمت مراکز کے قیام کے حوالےسے کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔


شہباز شریف نے ہدایت کی کہ  آسان خدمت کی سہولیات کو صوبوں میں بھی شروع کرنے کے حوالےسے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ۔ آئی ٹی کے شعبے  میں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے صوبائی، ڈسٹرکٹ کی سطح پر  حکومتوں کا تعاون حاصل کیا جائے۔



اس موقع پر وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 2024 میں 1.9 ملین سے بڑھ کر 2026 میں  5.10 ملین ہوگئی ہے۔ اس مالی سال پاکستان سے 4.5 سے 4.6 ارب امریکی ڈالرز کی آئی ٹی برآمدات متوقع ہیں ۔


بریفنگ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں پاکستان میں 5 جی سروسز کے لیے نیلامی کی گئی جو کہ اس حوالے سے 2016 سے اب تک ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی نیلامی تھی۔ اس آکشن سے پاکستان کو 509 ملین امریکی ڈالرز کا ریونیو حاصل ہوا ۔


اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سےفروری 2026 میں انڈس اے آئی ویک کا اہتمام کیا گیا ، 30 شہروں میں تقریبات ہوئیں ۔ انڈس اے آئی ویک میں 100 سے زائد بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی ۔ اس حوالے سے 88 پولینز بنائے گئے  تھے۔


بریفنگ کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں اور ہیلتھ یونٹس کو فائبر کنیکٹیویٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کو فری انٹرنیٹ ہاٹ اسپاٹس کی فراہمی کا کام آخری مرحلے میں ہے ۔ سید پور ماڈل ویلج اور فاطمہ جناح پارک میں ای-لرننگ پاڈز (E-learning pods) نصب کیے جا رہے ہیں ۔


اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

2026-05-11

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×