نائٹ کلب میں جھگڑے کا واقعہ: بین اسٹوکس سے کپتانی واپس لیے جانے کا امکان

SerialKiller

فوٹو: فائل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کے نائٹ کلب کے واقعے کے بعد بین اسٹوکس کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے نائٹ کلب جانے کے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرچکا ہے، بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی ملنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ نائٹ کلب میں مبینہ طور پر کرکٹرز کا رگبی کے کھلاڑی کے ساتھ جھگڑا ہوا، بین اسٹوکس اور گس ایٹکنسن نے ای سی بی کے نئے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔

پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کپتان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رگبی کے کھلاڑی نے فاسٹ بولر کو مکا مارا، ای سی بی کا سکیورٹی گارڈ بھی موقع پر تھا جو زخمی ہوا اور اسے ٹانکے لگانا پڑے۔

تاہم کرکٹرز انجری سے محفوظ رہے، نائٹ کلب کے واقعے میں پولیس شامل نہیں ہوئی، ای سی بی کو یقین ہے کہ کرکٹرز نے جارحانہ انداز کا مظاہرہ نہیں کیا۔

2026-06-09

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×