وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا، والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل

SerialKiller

وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ 


کراچی میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر مرادعلی شاہ نے کہا کہ 15 دسمبر سے شروع ہونے والی 7 روزہ مہم سندھ کے 30 اضلاع کی ایک ہزار 345 یوسیز میں چلائی جائے گی جس دوران ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 


انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اسی طرح اس مرض سے چھٹکارا پایا ہے، یہ شرمندگی کاباعث ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے، اس کا صرف ایک علاج ہے کہ ہم پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، دیگر مسلم ممالک اسلامی نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر یہ مرض ختم کیا۔ 


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی 30 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 9 کا تعلق سندھ سے تھا،  یہ مرض کم ہوگیا تھا مگر کچھ سالوں سے دوبارہ بڑھا ہے۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ  اس مہم میں 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے جن کی حفاظت کے لیے 21 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، والدین سے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو قطرے ضرور  پلائیں۔

2025-12-15

امریکا اور ایران میں امن معاہدے پر اتفاق:شہباز شریف کی تصدیق

عمران سے ملاقات تک بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا،سہیل آفریدی

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

افریقہ عالمی معیشت کے متحرک ترین خطوں میں شامل ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×