وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

SerialKiller

اس سروس نے یہ ریکارڈ بہت کم عرصے میں اپنے نام کیا ہے / فائل فوٹو

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر 2022 میں متعارف ہونے کے بعد سے کروڑوں افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر چکے ہیں جبکہ اس کی مقبولیت کے بعد متعدد کمپنیوں نے اے آئی چیٹ بوٹس پر کام تیز کر دیا۔

اب چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ہے، یعنی محض 3 سال کے اندر اس اے آئی چیٹ بوٹ نے یہ سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ، یوٹیوب اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کر سکی تھی۔

اس سے قبل یہ اعزاز ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے پاس تھا جس کے صارفین نے ایک ارب کا ہندسہ 5.1 سال میں عبور کیا تھا جبکہ انسٹا گرام کو ایسا کرنے میں 7.7 سال، یوٹیوب کو 8.1 جبکہ فیس بک کو 8.7 سال لگے تھے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مئی 2026 میں چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچی۔

سنسر ٹاور کے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے بعداے آئی چیٹ بوٹ کلاؤڈی تیزی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ابھی 5 کروڑ 60 لاکھ ہے مگر ایک سال کے دوران اس تعداد میں 640 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے میں چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔

مگر چیٹ جی پی ٹی کے نئے سنگ میل سے عندیہ ملتا ہے کہ اے آئی اسسٹنٹس اب روزمرہ میں استعمال کیے جانے والے ٹولز کا حصہ بنتے جا رہے ہیں جن کو لکھنے، منصوبہ بندی، کوڈنگ اور متعدد دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

2026-06-05

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟

غزہ: 500 دنوں سے قیدکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام اسرائیلی عدالت میں پیش

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×