ٹرمپ اور ایران ڈیل کے اشارے، عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

SerialKiller

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں میں بھی مثبت رجحان پیدا ہوگیا۔


عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔


ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔


رپورٹس کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے کئی اہم نکات پر باضابطہ ردعمل متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی محدود کرنے پر آمادگی جبکہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد بعض پابندیاں نرم کرنے اور منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔


ذرائع کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جس سے عالمی تیل سپلائی معمول پر آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے “پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بھی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم آج امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں نے عالمی توانائی مارکیٹ پر مزید مثبت اثرات ڈالے۔


معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نہ صرف عالمی تیل مارکیٹ میں استحکام آئے گا بلکہ خطے میں کشیدگی کم ہونے سے عالمی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


2026-05-07

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×