ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

SerialKiller

بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کی جائےگی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ فیصلے میں تاخیر کر سکیں گے۔

سلیکٹرز اس وقت ایسی طویل المدتی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت آنے والا کپتان آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ٹیم کی قیادت سنبھال سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹر شریاس ائیر کا نام سامنے آرہا ہے کہ ان کو ٹیم کی کپتانی سونپی جائے گی، اس کے علاوہ تلک ورما کو اکشر پٹیل کی جگہ نائب کپتان بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا تاہم ان کی ناقص بیٹنگ سوالیہ نشان بنی رہی۔

آئی پی ایل 2026 میں بھی ان کی فارم متاثر کن نہ رہی اور انہوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 13 میچوں میں صرف 270 رنز بنائے جب کہ ٹیم نویں نمبر پر رہی۔



2026-06-04

امریکا اور ایران میں امن معاہدے پر اتفاق:شہباز شریف کی تصدیق

عمران سے ملاقات تک بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا،سہیل آفریدی

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

افریقہ عالمی معیشت کے متحرک ترین خطوں میں شامل ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×