ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی بطور کپتان واپسی خارج از امکان قرار

SerialKiller

بابر اعظم کی بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میں واپسی خارج از امکان قرار دے دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ 588 رنز بنا کر فخر زمان کا ریکارڈ برابر کیا، ان کی قیادت میں پشاور زلمی نے ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔


اس کے بعد سے ہی یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ پی سی بی سلمان علی آغا کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی میں قیادت سونپنے پر غور کر رہا ہے، جب اس حوالے سے بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت سے پوچھا گیا تو انہوں نے ’ناں‘ میں جواب دیا۔



ذرائع نے بتایا کہ فی الحال تھنک ٹینک نے ایسی کوئی بات ہی نہیں کی، سب کی توجہ ٹیسٹ میچز پر مرکوز ہے تاکہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں، جب وقت آئے گا تب ٹی ٹوئنٹی کا سوچا جائے گا۔


ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی جدید انداز سے کھیلنے والے نوجوانوں کا کھیل ہے، اس میں انہی کو آزمانے کو ترجیح دی جائے گی، ماضی میں وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن بھی بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں کھلانے کی مخالفت کر چکے ہیں، البتہ رواں برس اس کے باوجود انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔


سابق کپتان نے 6 میچز میں صرف91 رنز ہی بنائے تھے، ٹیم کی کارکردگی بھی غیر معیاری رہی تھی، اب بھی صرف پی ایس ایل کی بنیاد پر بابر کو کپتان بنانا آسان نہیں لگتا۔


اسٹار بیٹر کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اسٹرائیک ریٹ 128 ہے، البتہ انہوں نے حالیہ سپر لیگ میں تقریبا 146 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے تھے۔


یاد رہے کہ ورلڈکپ 2024 میں بابر اعظم نے آخری بار ٹی ٹوئنٹی میں قیادت سنبھالی تھی، ان کے بعد چند میچز میں محمد رضوان اور پھر سلمان علی آغا نے یہ فریضہ نبھایا۔


سلمان کے دور میں پاکستان نے 50 میں سے 31 میچز جیتے ہیں، البتہ بیٹنگ میں ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔


بابر کی کپتانی میں ٹیم نے 85 میں سے 48 میچز اپنے نام کیے تھے۔


یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں اگلی اسائنمنٹ اکتوبر میں سری لنکا سے تین میچز کی سیریز ہوگی۔


2026-05-08

آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ، وزیر اطلاعات

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

’50 سالوں سے آپ کے سامنے ہوں‘، بشریٰ انصاری کا لپ فلر کا الزام لگانے والوں کو جواب

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

وفاقی بجٹ: وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے 15 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×