پاکستان سویڈن کیساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: صدر مملکت

SerialKiller

فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سویڈن کے قومی دن کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت  نے کہا ہے کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، 1949 میں قائم ہونے والے یہ تعلقات باہمی احترام، بین الاقوامی امن اور تعاون کے مشترکہ عزم کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے آ ئندہ برسوں میں ان باہمی مفید تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا

2026-06-06

کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ

گوگل کا نیا اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر متعارف

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے: اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب

یہ ممکن نہیں کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے، وزیراعظم

پنجاب بھر میں یکم محرم سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×