پاکستان میں پہلی بار کرائے کی ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

  • لاہور:  پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید طرز کی ای بائیک کرائے پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔
  • منصوبے کے پہلے مرحلے میں شہر بھر میں 10 ہزار ای بائیکس اور 300 ڈاکنگ و چارجنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے جس سے شہریوں کو اہم رہائشی اور کمرشل علاقوں سے قریبی پبلک ٹرانسپورٹ سٹیشنز تک آسان اور کم لاگت سفری سہولت میسر آئے گی۔

    ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق یہ منصوبہ لاہور میں جدید ’’لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی‘‘ سسٹم کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور شہری موبائل ایپ کے ذریعے چند سیکنڈز میں ای بائیک حاصل کر سکیں گے۔

    منصوبے کے تحت 10 ہزار ای بائیکس کے استعمال سے شہر میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے جبکہ ٹریفک کے دباؤ، ایندھن کے اخراجات اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے ڈاکنگ اور چارجنگ سٹیشنز کیلئے جگہ فراہم کرے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

2026-06-09

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟

غزہ: 500 دنوں سے قیدکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام اسرائیلی عدالت میں پیش

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×