پنجاب بھر میں یکم محرم سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صوبے میں17سے 26 جون تک دفعہ 144 نافذ رہےگی اور پنجاب میں7 قسم کی پابندیاں عائد ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوس اور مجالس ہوں گے جب کہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پرپابندی عائد ہوگی۔

اس کے علاوہ عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کوبھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پرپابندی، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات، تبصروں اور جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگرعمارتوں کی چھتوں پرمورچوں کی تعمیرپربھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے راستوں میں موجودعمارتوں کی چھتوں پرپتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے، جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پربطورتماشائی موجودگی پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہلکاروں اور ڈبل سواری کےعلاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا جب کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا۔

2026-06-17

کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ

گوگل کا نیا اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر متعارف

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے: اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب

یہ ممکن نہیں کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے، وزیراعظم

پنجاب بھر میں یکم محرم سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×