چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

SerialKiller

فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب   مریم نواز نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، والدین سے اپیل ہے بچوں کی تعلیم ، صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کریں،والدین کو بچوں کی تعلیم، صحت اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چائلڈ لیبرڈے کے موقع پر جاری خصوصی پیغام میں بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے  ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ پھول جیسے بچوں سے پیار کریں، مشقت نہ کرائیں،مہذب اورباوقار معاشرے میں بچوں کے حقوق کا احترام یقینی سمجھا جاتا ہے ،آج پنجاب بچوں کیلئے محفوظ ترین ہے ،بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان پر تشد د یا کسی قسم کی زیادتی قطعی طورپر ناقابل برداشت ہے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں سمیت کسی بھی مقام پر چائلڈ لیبر کے ارتکاب پر سخت ترین قانونی کارروائی کا عزم رکھتے ہیں۔ بچوں کیلئے منصفانہ مواقع، مشقت نا قابل قبول،نوجوانوں کیلئے باعزت روزگارچائلڈ لیبر ڈے کا پیغام ہے ، پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سمیت سماجی بہبود کے دیگر ادارے بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے ، ہربچہ ہمارا مستقبل ہے ، ہاتھ میں اینٹ پتھر اورلوہا نہیں، کتاب اورلیپ ٹاپ دیکھناچاہتے ہیں،ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے کر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ بچوں کی غذائی ضروریات،تعلیم و تربیت اورصحت کی ریاستی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بچوں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں سکول میل پروگرام جاری ہے ۔

2026-06-13

آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ، وزیر اطلاعات

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

’50 سالوں سے آپ کے سامنے ہوں‘، بشریٰ انصاری کا لپ فلر کا الزام لگانے والوں کو جواب

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

وفاقی بجٹ: وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے 15 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×