ڈی سی لاہور کا یومِ علیؓ کے موقع پر مرکزی کنٹرول روم کا دورہ، سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ

SerialKiller

مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے 200 کیمرے فعال، کنٹرول روم صوبائی ہیڈ کوارٹر سے منسلک


​ضلعی انتظامیہ لاہور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز


​سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی کڑی نگرانی، تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے ہائی الرٹ، ڈی سی لاہور 


ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے یومِ علیؓ کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی ضلعی کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مانیٹرنگ کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز ذوالقرنین خان اور انچارج کنٹرول روم سید علی مرتضیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ مرکزی ضلعی کنٹرول روم براہِ راست محکمہ داخلہ میں قائم مرکزی صوبائی کنٹرول روم سے منسلک ہے، جہاں سے شہر کے مختلف حصوں بالخصوص مرکزی جلوس کی نگرانی 200 جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت جاری کی کہ جلوس کے روٹ کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور تمام کیمروں کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔ انہوں نے کنٹرول روم میں تعینات تمام محکموں کے نمائندوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی افواہ سازی کا سدباب ہو سکے۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ یومِ علیؓ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں کی موجودگی بہترین کوآرڈینیشن کی ضامن ہے اور اب تک کے انتظامات مکمل طور پر تسلی بخش ہیں، انشاء اللہ جلوس اپنے مقررہ وقت پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگا۔ مانیٹرنگ کا یہ عمل جلوس کے باقاعدہ اختتام تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

2026-03-15

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم

مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع

آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×