کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال

SerialKiller

این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں سے شیئرنگ کی وجہ سے وفاق مسائل کا شکار ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا موجودہ این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں سے شیئرنگ کی وجہ سے وفاق مسائل کا شکار ہے، صوبوں کو شیئرنگ کی وجہ سے اسٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل بھی مشکل ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کا نہیں کہہ رہے، ہماری تجویز یہ ہے کہ اس پروگرام کے بینیفشری جس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں وہ صوبائی حکومت بینیفشریز کو فنڈز کی ادائیگی کرے کیونکہ 18 ویں ترمیم کے تحت غربت ختم کرنے کا پروگرام صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

2026-06-06

کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ

گوگل کا نیا اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر متعارف

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے: اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب

یہ ممکن نہیں کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے، وزیراعظم

پنجاب بھر میں یکم محرم سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×