کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی ٹیمیں ہنگامی حالات میں سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے بحال رکھیں گی جب کہ موبائل اور ٹیلی فون سروس معطل ہونے پرسیٹلائٹ رابطہ استعمال کیا جائےگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کا آغاز بنوں، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں کیا جائےگا، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم سے متعلق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم ہوگا جب کہ جدید نظام کی نگرانی کے لیے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تعینات ہوگی۔

پولیس کے مطابق دور دراز علاقوں میں آپریشنل ٹیموں کو رابطےمیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم سےآپریشنل ٹیموں کے ساتھ رابطےکا مسئلہ حل ہوگا، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم سے ہنگامی صورتحال میں جائے وقوعہ تک بروقت رسائی یقینی بنائی جائےگی، دور دراز علاقوں کے بعد دیگر علاقوں میں بھی سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کیاجائےگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جدید مواصلاتی نظام سے پولیس کے ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، آفات اور بحرانوں کے دوران متبادل رابطہ نظام فعال رہےگا، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے عوامی تحفظ اور امدادی کارروائیوں میں بہتری آئےگی، جدید سیٹلائٹ مواصلاتی نیٹ ورک کےقیام پر تیزی سےکام جاری ہے۔

2026-06-17

کے پی پولیس کا دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم متعارف کرانےکا فیصلہ

گوگل کا نیا اینڈرائیڈ 17 آپریٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر متعارف

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

آئی ایس آئی افسران ایف اے ٹی ایف بلز پر اپنی ان پٹ دے رہے تھے: اسدقیصر کا خواجہ آصف کو جواب

یہ ممکن نہیں کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے، وزیراعظم

پنجاب بھر میں یکم محرم سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×