گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کیلیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

SerialKiller

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل کروم کے اینڈرائیڈ ورژن میں ایک زبردست پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا، جس کے بعد صارفین اب اپنی بالکل درست لوکیشن کے بجائے ’تقریباً درست لوکیشن‘ شیئر کر سکیں گے۔


یعنی اب ہر ویب سائٹ کو آپ کی گھر کی گلی، بلڈنگ یا درست جگہ جاننے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔صارفین چاہیں تو صرف اندازاً لوکیشن دے سکیں گے، جو زیادہ تر ویب سائٹس کے لیے کافی ہوتی ہے۔


اس سے پہلے گوگل کروم ہمیشہ صارف سے ’پریسائز لوکیشن‘ یعنی بالکل درست مقام تک رسائی مانگتا تھا، جسے ماہرین غیر ضروری اور پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں۔




اچھی بات یہ ہے کہ اگر کسی ایپ یا ویب سائٹ کو واقعی آپ کی درست لوکیشن درکار ہو (جیسے میپس یا رائیڈہائرنگ سروس) تو صارفین اب بھی اپنی مرضی سے پریسائز لوکیشن آن کر سکیں گے۔


رپورٹس کے مطابق گوگل جلد ایک نیا اے پی آئی بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے ذریعے ویب ڈویلپرز یہ واضح کر سکیں گے کہ انہیں صارف کی صرف اندازاً لوکیشن چاہیے یا مکمل درست مقام۔



ماہرین کے مطابق یہ اپڈیٹ آن لائن پرائیویسی کے حوالے سے ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اب صارفین کو اپنی ذاتی معلومات پر پہلے سے زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔


2026-05-11

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

معیشت درست سمت میں گامزن،ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×