ہرمز کے نام پر بیان بازی اور ڈرامہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ایران

SerialKiller

ہرمز کے نام پر بیان بازی اور ڈرامہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ایران

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ اعلان پر انتہائی سخت اور واضح لہجے میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کو براہ راست جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔


عزیزی نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کا انتظام ٹرمپ کے فریب بھرے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس سے نہیں چلے گا۔ یہاں بیان بازی اور ڈرامہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


یاد رہے کہ ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اعلان کیا تھا کہ آج مشرق وسطیٰ کے وقت کے مطابق صبح سے امریکی فوج پراجیکٹ فریڈم شروع کر رہی ہے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کی جا رہی ہے تاکہ اس آپریشن کے تحت غیر جانبدار ممالک کے تجارتی اور تیل کے جہازوں کو نکالنے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔


2026-05-04

امریکا اور ایران میں امن معاہدے پر اتفاق:شہباز شریف کی تصدیق

عمران سے ملاقات تک بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا،سہیل آفریدی

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

افریقہ عالمی معیشت کے متحرک ترین خطوں میں شامل ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×