ہمیں ایران کے ساتھ خراب معاہدے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، امریکی محکمہ خارجہ

SerialKiller

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہیں کرے گا اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ واشنگٹن کو ’خراب معاہدے‘ پر مجبور کرے۔


عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹومی پگوٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر سفارتی راستے کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم امریکا صرف ایسا معاہدہ قبول کرے گا جو امریکی مفادات کے مطابق ہو۔


انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کے لیے اچھی ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔


ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور پابندیوں میں نرمی سے متعلق مختلف سفارتی خبریں گردش کر رہی ہیں۔


حالیہ دنوں میں امریکی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایک ممکنہ فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، تاہم امریکی حکام اب بھی ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔


2026-05-07

امریکا اور ایران میں امن معاہدے پر اتفاق:شہباز شریف کی تصدیق

عمران سے ملاقات تک بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا،سہیل آفریدی

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

افریقہ عالمی معیشت کے متحرک ترین خطوں میں شامل ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×