فوٹو: فائل
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہونٹ موٹے کرنے کیلئے لپ فلرر کا الزام لگانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لپ فلر کروانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں آپ کو صاف بتادوں میں ہونٹوں پر کچھ نہیں کرواتی، مجھے بہت لوگ بولتے ہیں کہ آپ نے اپنا کیا حال بنالیا ہے۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھے 50 سالوں سے دیکھ رہے ہیں، ہونٹ موٹے کرواؤں گی تو آپ لوگ ڈر جائیں گے۔











